اس سلسلے میں دانش محل کو اپنی اعزاز ی خدمات دینے والے منظور پر وانہ کہتے ہیں:
’’لیکن ایک سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ آخر اردو کے تمام ادارے کیوں بند ہوگئے؟ اگر محبان اردو ان کی سرپرستی کرتے اوروہاں نفع بخش کاروبار ہوتا تو کیا تب بھی وہ ادارے بند ہوجاتے ؟ اس لئے اردو قارئین کے لئے یہ لمحہ فکر یہ ہے کہ انھیں بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے۔ صرف کف ِ افسوس ملنے سے کچھ ہونے والانہیں‘‘۔