دانش محل : کتابوں کا تاج محل

مختلف صفات وکمالات کے مالک اور علی گڑھ کی شیروانی ، ٹوپی اور پاجامہ زیب تن کرنے والے نسیم صاحب بالآخر 8جون 2012کو اس دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے انتقال پر پوری اردو دنیا سوگوار ہوگئی۔ یہ بات بلامبالغہ کہی جاسکتی ہے کہ وہ ایسے شخص تھے جن کی موت پر واقعی زمانے نے افسوس کیا۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے محمد نعیم نے دانش محل کی ذمہ داری سنبھالی ۔ شروع میں انھیں تھوڑی دشواری ضرور ہوئی لیکن بعد میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔ اس معاملے میں نسیم صاحب کے بہی خواہوں اور ہمدردوں نے بھی ان کی رہنمائی کی ۔

وہ بڑے نظم وضبط کے ساتھ دکان چلارہے ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ اپنے والد مرحوم کی اقداروروایات کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں ۔ وہ اپنے والد کا بڑا خیال رکھتے تھے۔ انھوں نے2005میں اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے اپنا بزنس ختم کردیا اور ان کی نگہداشت کے ساتھ ساتھ ان کے ذوق وشوق کو پروان چڑھایا۔ 2012میں انتقال کے بعد مکمل طور سے ان کے کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *