شمالی نائیجیریا کی ریاست عداموا کی مسجد میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 60 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کا گڑھ کہلائے جانے والے علاقے موبی بور کی مقامی مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہے جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی جاں بحق ہوئے ہیں۔
ریاستی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران دو دھماکے کیے گئے، پہلا دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور جب نمازی افراتفری کے عالم میں جان بچا کر باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔
Pages: 1 2