حکام نے ابتدائی طور پر دھماکوں میں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نوعمر لڑکے کو خودکش جیکٹ پہنے مسجد کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور مسجد کی چھت اڑ گئی۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات پر تسلسل سے حملے کیے جارہے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم بوکو حرام قبول کرتی آئی ہے۔
Pages: 1 2