راہل بھٹناگر ریاست کے نئے چیف سکریٹری بنے
لکھنو۔ اتر پردیش کے چیف سکریٹری دیپک سنگھل کوانکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انکی جگہ سینئر انتظامیہ افسر راہل گاندھی کو اس عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ فوری طور سے انہیں ہٹائے جانے کا سبب تو معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ دیپک سنگھل وزیر تعمیرات عامہ اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے چچا شیو پال سنگھ یادو کے قریبی رہے ہیں۔ چیف سکریٹری بنائے جانے سے پہلے وہ پرنسپل سکریٹری زراعت تھے اور یہ محکمہ شیو پال یادو کے ہی پاس ہے۔ اور یہ بھی بالکلل ظاہر ہے کہ دیپک سنگھل وزیر اعلیٰ کی پہلی پسند نہیں تھے۔