ملک بھر میں  جوش و خروش سے منائی گئی عیدالاضحی

NEW DELHI, SEP 13 (UNI)- Muslim devotees offering Namaz on the occasion of Eid-al-Adha, at Jama Masjid in New Delih on Tuesday. UNI PHOTO-26U

عیدالاضحی یعنی بقرعید کا تہوار آج ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی عقیدت اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ عید گاہوں اور مسجدوں میں خصوصی نماز ادا کی گئیں ۔ دہلی میں عید کی نماز شاہی جامع مسجد ، فتح پور ی، شاہی عید گاہ اور دیگر مساجد میں ادا کی گئیں۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے اس موقع پر عوام کو مبارک بادی دی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں سے بھی عیدالا ضحی کا تہوار منائے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ اترپردیش میں لکھنئو ، کانپور ،آگرہ، میرٹھ، الہ آباد، وارانسی اور بریلی سمیت مختلف شہروں میں وسیع سیکورٹی بندوبست میں عید کی نماز ادا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *