ترکی کے مرکزی شہر استنبول کے نائٹ کلب پر حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے، نائٹ کلب میں نئے سال کا جشن منایا جا رہا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی اور انہوں نے سانتا کلاز کا حلیہ اختیار کیا ہوا تھا۔ نائٹ کلب میں خود کش حملے اور دھماکوں کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
گورنر استنبول کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے سب سے پہلے پولیس اہلکار کو گولی ماری اور پھر نائٹ کلب میں داخل ہوئے۔
واقع کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نائٹ کلب پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ رائنا کلب ترکی کا سب سے بڑا نائٹ کلب سمجھا جاتا ہے۔
امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر مذمت کی ہے