شامی فوج نے غوطہ شرقی کے علاقے میں ہیلی کاپٹروں سے ایسے پمفلٹ بھی تقسیم کئے ہیں جن پر اس علاقے سے عام شہریوں کے باہر نکلنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ان پمفلٹوں میں جو طریقے بیان کئے گئے ہیں وہ غیر فوجیوں سے متعلق ہیں تاکہ وہ غوطہ شرقی سے باہر نکلنے کے لئے امن راہداری تک پہنچ سکیں اور وہاں سے وہ الوافدین کیمپ کی طرف جا سکیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران کے نمائندے محسن قانعی نے کہا ہے کہ غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کی جانب سے عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔