شام میں عام شہریوں پر دہشت گردوں کا حملہ

ادھر روس کی سلامتی کونسل کے بین الاقوامی امور کے سیکریٹری الیگزنڈر وینکوف نے شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں امریکہ کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں التنف اڈے میں تعینات امریکی فوجی اپنے قرب و جوار میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں جو ناقابل فہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی فوجی التنف اور رقبان میں اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کے حامل ٹرکوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور امریکہ کے یہ اقدامات دہشت گردی کے خلاف مہم میں اس کے دوہرے معیار کو ثابت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *