جہاں دوپہر 12 بجے گاؤں کے شمشان گھاٹ پر پولیس کی سخت چوکسی کے درمیان آخری رسم ادا کردی گئی۔ پولیس انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر رام نگر میں آج آخری رسم میں شرکت کے لئے کسی کو بھی جانے نہیں دیا، کانگریس کے نائب صدر عمران مسعود، کانگریس ممبر اسمبلی مسعود اختر اور میڈیا اہلکاروں کو پولیس نے رام نگر میں داخل نہیں ہونے دیا۔
وہیں دوسری طرف بھیم آرمی نے ضلع پولیس انتظامیہ کو اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے 48 گھنٹے الٹی میٹم دیا ہے ۔ بھیم آرمی نے ضلع مجسٹریٹ کو جو مطالبہ نامہ یا ہے اس میں 50 لاکھ روپے کا معاوضہ، نامزد چاروں ملزمان کی گرفتاری، خاندان کے ایک رکن کو سرکاری نوکری اور مہارانا پرتاپ کی سالگرہ تقریب منانے کی اجازت فراہم کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے مطالبے شامل ہیں۔