زلزلے میں ایک فوجی اسپتال سمیت کئی عمارتوں جھک گئی ہیں۔زلزلے کی شدت ریکٹرا سکیل پر 6.4 نانپی گئی اور اس کا مرکز ھوالین سے 22 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں مزید 5.0 شدت والے جھٹکے آ سکتے ہیں۔
ھوالن کی آبادی تقریبا ایک لاکھ ہے ۔ زلزلے کی وجہ سے تقریبا 40 ہزار گھروں میں پانی اور 600 گھروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو ئی ہے ۔صدر دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر نے کابینہ اور متعلقہ وزارتوں کو ڈیزاسٹر ریلیف کا کام تیز کرنے کے لئے کہا ہے ۔ امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے ایک کلو میٹر نیچے تھا۔ زلزلے کے بعد کئی اور جھٹکے محسوس کئے گئے ، لیکن سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔واضح ر ہے کہ تائیوان میں 2016 میں آنے والے زلزلے میں سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
Pages: 1 2