لکھنو : اتر پردیش میں کراری شکست کا سامنا کرنے کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو پہلی مرتبہ میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ ملائم نے یوپی میں ملی اس ہار کے لئے اکھلیش یادو اور کانگریس پر جم کر بھڑاس نکالی۔ ملائم نے کہا کہ اتحاد نہیں ہوتا ، تو یوپی میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنتی۔
ایک انگریزی اخبار کو دیئے انٹرویو میں ملائم سنگھ نے کہا کہ کانگریس کو یوپی میں کوئی پسند نہیں کرتا، ان کا خیال ہے کہ اتحاد کا گھمنڈ سماجوادیوں کی ایسی شکست کا سب سے بڑا سبب بنی ۔ تاہم ملائم نے اپنے بھائی شیو پال یادو، سادھناگپتا، امر سنگھ اور ارپنا یادو کی حمایت کی۔
سادھنا گپتا کے بارے میں ملائم نے کہا کہ انہوں نے کافی سادگی سے اپنی بات رکھی تھی۔ جبکہ امر سنگھ کے بار میں ملائم کا کہنا ہے کہ ان کا غصہ ہونا جائز ہے۔ غور طلب ہے کہ اتر پردیش انتخابات سے پہلے سماج وادی پارٹی کے اندر جاری گھمسان کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ملايام سنگھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم اس وقت بھی وہ بیٹے اکھلیش کے کچھ فیصلوں سے خوش نہیں تھے۔
قبل ازیں ہفتہ کو انتخابی نتائج کے بعد اکھلیش نے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یوپی انتخابات کا نتیجہ آ چکا ہے اور عوام کا فیصلہ ہمیں قبول ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اکھلیش نے کہا تھا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد جاری رہے گا۔