ملیشیا کے میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ ملیشیا کے نو لاکھ لیٹر ڈیزل سے بھرے آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرنے کے بعد انڈونیشیا کی سمندری حدود میں لے جایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایم ٹی ویئر ہارمنی نامی ٹینکر پیر کے روز ٹینجن پیلیپس پورٹ سے روانہ ہوا تھا جب سے ہائی جیک کر لیا گیا۔
ایم ایم ای اے کے ڈائریکٹر نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ایسا خیال ظاہر کیا جا رہے کہ آئل ٹینکر اب انڈونیشیا کے جزیرے بتام سے نکل گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہائی جیک ہونے والے اس آئل ٹینکر میں موجود تیل کی مالیت تقریباً 392,795 ڈالر ہے۔
آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرنے والوں کے بارے میں فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔