’ملائیشیا میں نو لاکھ لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر ہائی جیک‘

malaysia_oil_tanker_640x360_mmea_nocreditملیشیا کے میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ ملیشیا کے نو لاکھ لیٹر ڈیزل سے بھرے آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرنے کے بعد انڈونیشیا کی سمندری حدود میں لے جایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایم ٹی ویئر ہارمنی نامی ٹینکر پیر کے روز ٹینجن پیلیپس پورٹ سے روانہ ہوا تھا جب سے ہائی جیک کر لیا گیا۔

ایم ایم ای اے کے ڈائریکٹر نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ایسا خیال ظاہر کیا جا رہے کہ آئل ٹینکر اب انڈونیشیا کے جزیرے بتام سے نکل گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہائی جیک ہونے والے اس آئل ٹینکر میں موجود تیل کی مالیت تقریباً 392,795 ڈالر ہے۔
آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرنے والوں کے بارے میں فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *