مغربی ملکوں منجملہ جرمنی اور اسپین میں گذشتہ برسوں کے دوران اسلاموفوبیا نے باپردہ مسلم خواتین کے خلاف تشدد آمیزاقدامات کو مزید ہوا دی ہے۔
جرمنی اور اسپین میں جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق ان دونوں ملکوں میں باپردہ مسلم خواتین پر دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں چنانچہ جرمن حکومت کی سرکاری رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ صرف دوہزار سترہ میں جرمنی میں مسلمانوں اور مساجد پر نو سو پچاس حملے ہوئے ہیں۔