پٹنہ:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر اقتدار ریاست راجستھان کی سب سے بڑی گئوشالہ میں گایوں کی بدحال صورتحال پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو پرساد یادو نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ خودساختہ قوم پرستوں نے “گئو-ماتا” کا جو حال کیا ہے وہی حال یہ “گنگا میا” کا بھی کریں گے ۔
مسٹر لالو یادو نے ٹوئٹر پر آج لکھا کہ “گئو-ما تا دودھ دیتی ہے ، ووٹ نہیں۔ پر ان کو لگتا ہے کہ گئوماتا ووٹ دیتی ہے ۔انہوں نے تو گائے کبھی پرورش ہی نہیں کی ، تو معلومات کیسے ہو؟”۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو نے کہاکہ “جو حال ان نام نہاد قوم پرستوں نے ” گئو-ماتا “کا کیا ہے وہی” گنگا میا “کا کریں گے ۔کھاں ہے آر ایس ایس؟” ۔ دریں اثناء، بہار کے نائب وزیر اعلی اور مسٹر یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے اس معاملے میں بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ “بی جے پی گائے کے نام پر وزارت، وزیر اور بجٹ بناتی ہے ، چندہ اکٹھا کرواتی ہے اور آخر میں سب کو ڈ کار جاتی ہے ۔ برائے مہربانی، گئو-ماتا کو تو بخش دیتے “۔ انہوں نے کہاکہ “راجستھان میں گئوماتا کے نام پر دھوکہ۔ وہاں گئو- سدھار کی وزارت ہے ، کروڑوں کا بجٹ ہے ، پر گئو ما تا ئیں بھوک سے مر رہی ہیں”۔ اس سے قبل ایک پرائیویٹ نیوز چینل نے راجستھان کی سب سے بڑی گئوشالہ کی بدحال صورتحال پر ایک رپورٹ نشر کی تھی، جس میں بڑی تعداد میں مری ہوئی گائیں دکھائي گئی تھیں۔