دانش محل کے قیام کے ساتھ ساتھ ایک ’ بزم دانشوراں ‘ بھی قائم کی گئی۔ پروفیسر نورالحسن ہاشمی، حامد اللہ افسر اور فرقت کا کوری اس کے عہدے داران واراکین منتخب کے گئے۔ بزم کے تحت ہفتہ وار جلسے ہوتے تھے ،جس میں مقامی وبیرونی ادباء دانشور ، اپنی تخلیقات اور مقالے پڑھتے تھے۔ دانش محل اور بزم دانشوراں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں میں علامہ سید سلیمان ندوی ،مولانا حسرت موہانی ، احسان دانش، ظفرعمر ، اختراور ینوی، مجنوں گور کھپوری، اختر انصاری ، حفیظ سید ، ڈاکٹر اعجاز حسین ،ساغر نظامی، پروفیسررالف رسل وغیرہ شامل تھے۔