پھر ایک دن وہ بھی آگیا کہ مخصوص فکر ونظر اورروایات کا حامل دانش محل قائم ہوگیا اور اس طرح اردو کے ممتاز علماء اور ادباء کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔ نسیم صاحب کے اس ادارے کا افتتاح مولوی عبد الحق نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں مولانا آزاد سجانی ، سید ہاشمی فیروز آبادی ، مولوی بشیر الدین، مولانا احمد الدین، مولانا ظفر الملک ، پروفیسر احتشام حسین اور ڈاکٹر عبادت بریلوی خاص طور سے موجود تھے۔