دراصل شہر میں مذکورہ لوگوں کے بیٹھنے کے لئے دو جگہیں تھیں۔ ایک کافی ہاؤس ، دوسری شہرکے مختلف علاقوں میں واقع چائے خانے۔ یہ دونوں مقامات ان برگزیدہ ہستیوں کے شایانِ شان نہیں تھے۔ اسی لئے وہ فکر مند تھے کہ کوئی ایسی جگہ ضروری ہے جہاں کاماحول پر سکون او پاکیزہ ہو۔ جہاں دانشور نہ صرف ایک دوسرے سے مل سکیں بلکہ بیٹھ کر سنجیدہ ،علمی وادبی گفتگو کرسکیں۔ چھوٹی موٹی ادبی تقریب منعقد کر سکیں۔