مختلف صفات وکمالات کے مالک اور علی گڑھ کی شیروانی ، ٹوپی اور پاجامہ زیب تن کرنے والے نسیم صاحب بالآخر 8جون 2012کو اس دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے انتقال پر پوری اردو دنیا سوگوار ہوگئی۔ یہ بات بلامبالغہ کہی جاسکتی ہے کہ وہ ایسے شخص تھے جن کی موت پر واقعی زمانے نے افسوس کیا۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے محمد نعیم نے دانش محل کی ذمہ داری سنبھالی ۔ شروع میں انھیں تھوڑی دشواری ضرور ہوئی لیکن بعد میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔ اس معاملے میں نسیم صاحب کے بہی خواہوں اور ہمدردوں نے بھی ان کی رہنمائی کی ۔