انہوں نے کہا کہ مختار عباس نقوی کے مرکزی وزیر بننے اور اتر پردیش میں ان کی آمد کے بعد یہاں اقلیتی بہبود کے منصوبوں کے نفاذ میں تیزی آئی ہے۔ حکومت کے نو ماہ کی مدت میں ہی 100 سے زائدمنصوبوں کا آغاز اقلیتوں کے لئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں اقلیتی بہبود کے منصوبوں میں بہتری کے لئے تجاویز بھی مانگے جائیں گے۔ اجلاس میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے ساتھ ہی نو ریاستوں کے وزیر موجود تھے۔