مدارس کو بند کرنا کوئی حل نہیں ، روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی دی جانی چاہئے : یوگی آدتیہ ناتھ

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بغیر امتیاز کے ہر طبقے کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ ریاست کے تمام طبقوں تک حکومت کے منصوبوں کو لیجانا ہے۔ اتر پردیش میں جب بی جے پی حکومت بنی تھی تب سے خدشات تھیں۔ ہم ترقی کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

مسٹر یوگی نے کہا کہ ریاست میں راشن کارڈ کی تصدیق کی گئی ہے۔ ابھی تک 37 لاکھ لوگوں کے نئے راشن کارڈ بنا دیئے گئے ہیں۔ امتیازی سلوک کے بغیر تمام طبقات کے لئے کام کرنا ہے ۔ اقلیتی طبقے کی ترقی کے لئے وزیر اعظم اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام چلایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *