نئی دہلی۔ تین دن کی چھٹی کے بعد کیش کے لئے آج لوگوں کا سہارا صرف اے ٹی ایم نہیں ہوں گے بلکہ تین دن کی چھٹی کے بعد کھلنے والے بینک بھی ہیں۔ راحت تو لوگوں کو ضرور ملے گی، لیکن بینکوں کے باہر قطاریں اور بھی زیادہ طویل ہو سکتی ہیں۔ تاہم زیادہ تر جگہوں پر آج صبح سے ہی بینک اور اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی ہیں۔ وہیں، کیش لیس لین دین کرنے پر ملک بھر کے پٹرول پمپوں پر گزشتہ رات سے ہی چھوٹ ملنی شروع ہو گئی ہے۔
عام آدمی کا بینکوں میں جمع پیسہ باہر آ ہی نہیں پا رہا ہے۔ قطار میں گھنٹوں گزارنے پڑ رہے ہیں، لیکن نقد نہیں مل رہا ہے۔ تین دن کی چھٹی کے بعد گھوم گھوم کر ایک ایک اے ٹی ایم تلاش کیا جا رہا ہے، لیکن قلت ختم نہیں ہو رہی ہے۔ تین دن سے بینک بند تھے تو اے ٹی ایم ہی سہارا تھے، لیکن چھٹی کے پہلے ہی دن اے ٹی ایم مشینوں کی سانسیں پھولنے لگیں تو عام آدمی خالی مشینوں کے باہر بھی قطار میں ڈٹا رہا۔
عام آدمی کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ آج بینک کھل گئے ہیں، لیکن جب بینک کھلے تو تین دن بعد جب بینکوں تک آپ کیش لینے کے لئے پہنچیں گے تو لائنیں روز سے زیادہ طویل ہو سکتی ہیں۔ یعنی تکلیف روز سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم کیش لیس ہونے والے ہندوستانیوں کو آج سے ایک فائدہ ضرور ملنے والا ہے۔ اگر آپ پٹرول پمپ پر کیش پیسہ دینے کی بجائے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی ادائیگی کریں گے تو آپ کو صفر سات پانچ فیصد کی چھوٹ ملے گی۔