تائیپئی: تائیوان کے ساحلی شہر ھوالین میں آنے والے زبردست زلزلے میں کم از کم چار لوگوں کی موت ہو گئی اور 225 زخمی ہو گئے ہیں۔ تائیوان کے صدر جمہوریہ سائی انگ وین نے آج صبح متاثر ہ مقامات کا دورہ کیا اور امدادی سر گرمیوں کا جائزہ لیا۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل رات تقریبا ساڑھے نو بجے آئے اس زلزلے کے بعد سے تقریبا 145 افراد لاپتہ ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے کم از کم چار لوگوں کی موت ہوئي اور 225 دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں جاپان، چیک جمہوریہ اور چین کے شہری شامل ہیں۔ راحت رسانی عملہ ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ملبے کے نیچے بڑی تعداد میں لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔
Pages: 1 2