اننت پور(آندھراپردیش:آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے کلیان درگم علاقہ میں ایک ری فلنگ سٹیشن میں سلینڈرز کے پھٹ پڑنے کے سبب بڑے پیمانے پر آگ لگی اور تقریبا 15 لاکھ روپئے مالیت کا سامان جل کر مکمل طورپرخاکستر ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ گیس سلنڈرس ایک کے بعد دیگر پھٹ پڑے جس کے سبب عوام خوفزدہ ہوگئے کیونکہ آگ قریبی پٹرول پمپ تک پھیل رہی تھی تاہم اس کو پھیلنے سے روکا گیا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔فوری طورپرفائر بریگیڈ کے اہل کاروں کو اس بات کی اطلاع دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔