پٹنہ:بہار کی راجدھانی پٹنہ کے گردنی باغ تھانہ علاقہ میں کل رات ایک نجی محافظ نے گلے میں پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ سربستہ آباد محلہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ کا سیکورٹی گارڈ بابو سنگھ (56) نے گلے میں پھندہ لگاکر جان دے دی۔
مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر آج صبح اس کی لاش گارڈ روم سے برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مرنے والا مسوڑھی تھانہ علاقہ کے رام نگر مٹھ گاؤں کا رہنے والا تھا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے کیوں جان لی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دی گئی ہے ۔