گوپال گنج: بہار کے گوپال گنج ضلع میں کل رات سے اب تک مبینہ طور سے نقلی شراب پی کر کم از کم 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راہل کمار نے دعوی کیا ہے کہ یہ اموات نقلی شراب سے نہیں ہوئی ہیں اور اموات کا سبب جاننے کے لئے ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ان متاثرین نے منگل کی شب ٹاون تھانہ کی ہرکھوا کھجور بنی علاقہ میں شراب پی تھی۔ جلد ہی اس کے پیٹ میں درد ہونے لگا اور چند ایک کو الٹیاں بھی ہوئیں۔