فرخ آباد: اتر پردیش میں فرخ آباد کے شہر کوتوالی علاقے میں معاشقہ کے ایک معاملے میں پڑوسی نوجوان ارشاد کو گولی مارنے کی مخالفت کرنے پر بیوی اور بیٹی پر گولی چلانے کے بعد ایک سیلزمین نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
پولس کے مطابق، سیلز میں سنجیو (ہپی) عرف پپو چوسا (50) محلہ مفتی صاحب(بوراو الی گلی) کے باشندے پڑوسی ارشاد کے گھر گیا جہاں اس نے ارشاد کو معاشقہ کے معاملے میں گولی مار کر زخمی کردیا ۔ اس کے بعد وہ اپنے گھر گیا تو اس کی بیوی انورادھا اور بیٹی نینسی نے پڑوسی کو گولی مار کر زخمی کرنے کی مخالفت کی تو اس نے ان دونوں کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔
واقعہ کے بعد سنجیونے خود کو بھی گولی مار لی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔زخمیوں کو ڈا کٹر رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سنجیو چورسیا کو مردہ قرار دے دیا۔ زخمی انورادھا، نینسی اور ارشاد کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ پولس نے مہلوک کے گھر سے غیر قانونی طمنچہ اور کچھ کارتوس برآمد کئے ہیں۔ پولس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔