لکھنئو۔ گومتی ندی کی حالت دیکھ کر ناراض ہوئے یوگی۔ یوپی میں وزیر اعلی کی کرسی سنبھالنے کے بعد ہی یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل ایکشن میں ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے سی ایم یوگی نے ٹویٹ کر پولیس اور حکام کو سخت ہدایات دی تھیں۔
اسی درمیان یوگی آدتیہ ناتھ پیر کو گومتی ندی فرنٹ بھی گئے۔ وہاں انہوں نے ندی فرنٹ کا معائنہ کیا اور ساتھ ہی گومتی ندی کی صفائی کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران یوگی نے ندی فرنٹ کی میٹنگ میں حکام اور منصوبہ بندی سے وابستہ لوگوں کی خوب کلاس لگائی۔
یوگی نے پوچھا گومتی کا پانی کیوں گندا ہے؟ اس کے لئے ذمہ دار کون ہے؟ ندی فرنٹ پروجیکٹ میں 6 کلومیٹر ندی کو 3 میٹر گہرائی میں گہرا کیا گیا ہے،
وہ کہاں ہے؟ کیا یہ صرف کاغذ پر کیا گیا؟ ندی سے اتنی مٹی نکلی تو پھینکی کہاں گئی؟ گومتی کو کتنا گہرا کیا گیا؟ یوگی نے گنا کسانوں سے لے کر نوراتری پر صاف صفائی اور حفاظت تک پر سخت ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے تمام پولیس افسران اور پولیس کو سخت پیغام دیا ہے کہ لاپرواہی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔