فتح پور کے چیف ڈیولپمنٹ افسر شیو پرساد ( اول) کو ریاستی انفارمیشن کمیشن کا سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ ریاستی انفارمیشن کمیشن کے سکریٹری نریندر پانڈے کو دویانگجن محکمہ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیاہے ۔ اویٹنگ افسر شروتی سنگھ کو محکمہ زراعت میں سکریٹری بنایا گیا ہے ۔
زرعی مصنوعات شاخ (اے پی سی برانچ) کے اسپیشل سکریٹری شرد کمار سنگھ کو کھیل کود اور نوجوان بہبود کے سیکشن میں سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ آرایف سي آگرہ میں تعینات اودھیش تواری کو دیہی سڑک اتھارٹی کا سی ای او بنایا گیا ہے اور پنچایتی راج کے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری راج منی یادو کو آبپاشی اور آبی وسائل محکمہ میں سکریٹری بنایا گیا ہے ۔