اتر پردیش میں آٹھ ضلع مجسٹریٹ سمیت 35 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

لیبر ڈپارٹمنٹ سے راجندر کمار تواری کو مسٹر چنچل تواری کی جگہ پنچایتی راج بھیجا گیا ہے ۔ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انوج کمار جھا کو بلندشھر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے ۔دیہی ترقیات سیکشن کے سیکریٹری اور کمشنر اور سی ای او دیہی سڑک اتھارٹی سریش کمار اوجھا کو دیوي پاٹن ڈویژن کا کمشنر بنایا گیا۔

اپوائمنٹ اینڈ پرسونیل سیکشن میں تعینات اسپیشل سکریٹری ادے بھان ترپاٹھی کو بارہ بنکی کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا جبکہ بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش تواری کو محکمہ داخلہ میں خصوصی سکریٹری بنایا گیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *