بیسک ایجوکیشن سیکشن میں اسپیشل سکریٹری ایس راج لنگم کو قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کا ڈائرکٹربنایا گیاہے ۔ سدھارتھ نگر کے چیف ڈیولپمنٹ افسر انل کمار سنگھ کو پروگرام نفاذ کرنے والے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ پروگرام نفاذ محکمہ کے اسپیشل سکریٹری وویک واشنوئی کو’ سڈکو’ میں ایم ڈی کے عہدے پر تقرری دی گئی ہے ۔
لکھیم پور کھیری میں تعینات چیف ڈیولپمنٹ افسر امت بنسل کو گورکھپور اتھارٹی کا نائب چیئرمین اور’ گیڈا’ کا سی ای او بنایا گیا ہے ۔ گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر ویبھو شریواستو کو نقل و حمل کے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ اویٹنگ افسر برھمدیورام تواری کو ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا اے ایم ڈی مقرر کیا گیا ہے ۔