شہری ترقیات اور مقامی بلدیات میں اسپیشل سکریٹری انل کمار سنگھ کو کشی نگر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا جبکہ کشی نگر کے ضلع مجسٹریٹ آندرا وامسی کو آئی ٹی الیکٹرانکس کے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا۔ محکمہ داخلہ کے اسپیشل سکریٹری وویک کو سلطان پور کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا۔ سلطان پور میں تعینات ضلع مجسٹریٹ سنگیتا سنگھ کو لیبر سیکشن میں اسپیشل سکریٹری تقرری ہوئی ہے ۔
لیبر اور امپلائمنٹ سروس کے اسپیشل سکریٹری سریش کمار کو امبیڈکرنگر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا جبکہ امبیڈکر نگر کے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کو انل کمار سنگھ کے مقام پر بھیجا گیاہے ۔ نوئیڈا میں کمرشیل ٹیکس محکمہ کی اپر کمشنر آدیتی سنگھ کو ہاپوڑ کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے جبکہ کھادی اور دیہی صنعت سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بھوپندر ایس چودھری کو سنت کبیرنگر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا۔