اسلام آباد۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک پرائیویٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں انسٹرکٹر اور زیر تربیت پائلٹ دونوں کی موقع پر موت ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ شاہین ایئر فلائنگ ٹریننگ ا سکول کا سیسسنا طیارہ ٹریننگ اسکول سے پرواز کرنے کے 15 منٹ بعد ہی پنجاب کے فیصل آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر پرواز کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کیپٹن احمد حسن اور معاذ بن اسعد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
انسٹرکٹر اور ٹرینی دونوں ہی معمول کی تربیتی پرواز کر رہے تھے۔ حادثے کی تفتیش کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔