ٹور ڈی خنجراب: پہلی سائیکل ریلی کا تاریخی دن

بتایا جاتا ہے کہ سترہ سفارت خانوں نے این اور سی کی درخواستیں ارسال کی تھی لیکن محض سات کو اجازت مل سکی۔ اگر یہ ریلی بین الاقوامی شکل اختیار کرنی ہے تو این او سی کی بابت حکام کو فراخ دلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ورنہ یہ سب کرنے کی کیا ضرورت؟

 

گلگت کے مرکزی پارک میں ایک رنگارنگ تقریب میں اس تاریخی ریلی کا آغاز ہوا۔ ایک مقامی بینڈ نے شرکا کو اپنے فن کے زبردست مظاہرے سے لطف اندوز کیا۔ نظر توڑنے کے لیے دھونی اور خوش بینی کے لیے مکھن روٹی کا بندوبست تھا۔ رنگ برنگے غباروں نے آسمان کو سجا دیا۔ جبکہ گلگت کے لوگوں نے بھرپور انداز میں سائیکل سواروں کو اس کے روٹ پر سڑک کے دونوں جانب تالیاں بجا کر داد دی اور ہمت بڑھائی۔ بچوں نے اپنی زبان میں نعرے لگا کر اور جملے کس کر خوب مزا اڑایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *