امریکی کانگریس میں اس معاہدے کے ناقدین نے بھی ایسی قانون سازی کی تجویز پیش کی ہے جس سے ایران کی جانب سے مخصوص عمل کرنے کی صورت میں پابندیاں عائد کی جا سکیں۔
دوسری جانب برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یوروپی یونین کے وزرا خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے جمعرات کو بروسیلز میں ملاقات کی ہے اور اس معاہدے پر قائم رہنے کی تائید کی ہے ، جس کو چین اور روس کی حمایت بھی حاصل ہے ۔
ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں یوروپی یونین، فرانس اور جرمنی نے اس جوہری معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔