امریکہ ایران پر پابندیوں میں آخری بار نرمی برت رہا ہے : ٹرمپ

جمعہ کو امریکی صدر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایران سے معاہدے پر نظرثانی کے حوالے سے کہا گیا کہ’ یہ آخری موقع ہے ، اس طرح کا معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ معاہدے ( موجودہ) میں رہنے پر دوبارہ پابندیوں میں نرمی نہیں کرے گا۔’بیان میں مزید کہا گیا کہ’ اگر کسی بھی وقت انھیں اندازہ ہوا کہ اس طرح کا معاہدہ نہیں ہو سکتا تو وہ معاہدے ( موجودہ) سے فوری طور پر دستبردار ہو جائیں گے ۔

‘دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ’ یہ ایک ٹھوس معاہدے کو خراب کرنی کی مایوسی پر مبنی ایک کوشش ہے ۔’ امریکہ چاہتا ہے کہ معاہدے میں موجود یوروپی ممالک ایران پر یورینیئم کی افزدوگی پر مستقل پابندی عائد کریں جبکہ موجودہ معاہدے کے تحت یہ پابندی 2025 تک ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *