ممبئی:بالی وڈ کے مشہور اداکار تشار کپور ابھی شادی کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
تشار حال ہی میں سنگل پیرنٹس بنے ہیں اور جو مثال انہوں نے پیش کی ہے وہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔نہ صرف بالی وڈ بلکہ انڈسٹری سے باہر بھی ان کے اس اقدام کی تعریف کی گئی ہے حالانکہ وہ ابھی شادی کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا “میں شادی میں یقین رکھتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ بہت بڑی بات ہے ۔اگر میرے نصیب میں شادی ہے تومیں ضرور کر وں گا. فی الحال مجھے سب سے پہلے باپ بننا تھا، کیونکہ وقت تزی سے بھاگ رہا ہے اور میں 40 برس کا ہو چکا ہوں اس لئے میں اس میں زیادہ دیر نہیں کرنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ تشار حال ہی میں سروگیسي اور آئی وی ایف ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بچے کے والد بنے تھے ۔ تاہم تشار کے والد بننے کے پروسیس کے دوران اس بات کی جانکاری کسی کو نہیں ہوئی تھی۔ اس بات کا انکشاف بچے کی ولادت کے قریب ایک ہفتے بعد ہوا تھا۔ بچے کا نام لکشیہ رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا “میرا خواب پورا ہو چکا ہے ۔۔ اب اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں سوچنا ہے ۔”