دونوں فریقوں کےخلاف معاملہ درج، ایس ایچ او لائن حاضر
پرتاپ گڑھ: پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے چالیس کلو میٹر دور تھانہ فتن پور علاقے کے بیرا پور بازار میں منگل کی دیر شام میلے میں دو فرقوں کے بچوں کے درمیان تنازع میں اکثریتی فرقے کے لوگوں نے اقلیتی طبقے پر حملہ کر دیا ۔ فائرنگ کی گئی اور چھپروں میں آگ لگا دی گئی جس کے سبب بکریاں جل کر خاک ہو گئیں۔ انتظامیہ نے اس معاملہ میں سخت کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور اس معاملہ میں غفلت برتنے کے الزام میں ایس ایچ او کو لائن ھاضر کر دیا گیا ہے۔
اقلیتی طبقے کے چودہ افراد جب کہ اکثریتی طبقے کے نصف درجن افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ پرتاپ گڑھ ضلع میں حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں اور موقع پر پولیس فورس تعینات ہے ۔ پولیس نے دونوں فرقوں کے چار چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔۔ کسی کی جانب سے ابھی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
پرتاپ گڑھ کے ضلع اسپتال میں زیر علاج بلاک پنچایت ممبر گل حسن نے بتایا کہ دھنوُ گاوُں میں میلہ لگا ہوا تھا جہاں اکثریتی طبقے کے بچوں سے کہا سنی ہوگئی تھی ۔۔ جب شام کو میلے سے واپس آئے تو دوسرے فرقے کے ایشور چند جائسوال وغیرہ مار پیٹ کے ارادے سے پہنچے، پھر جم کر فائرگ ، لاٹھی ڈنڈہ کلہاڑی سے ایک دوسرے پر حملے کئے گئےاور چھپر میں آگ لگا دیا ۔ پرتاپ گڑھ میں ہوئے اس حملے میں الطاف علی 35 ،ممتاز 55 ,زبیدہ بیگم 65 ,انتقام علی 45 ،عبدالکلام عرف کوتل 38 , منہاج علی 50 ،مونوں 20 ,بھونوں 16 ،غفران علی 22, تحسین بانوں 9 ,حسینہ بانو 45 ،سہانہ بانوں 30 زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نےچار لوگوں کو حراست میں لیا ہے ۔۔جب پولیس سے مدد طلب کی گئی تو وہ تماشائی بنے رہے ۔
پرتاپ گڑھ ۔ اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کی تھانہ فتن پور پولیس نے علاقے کے بیرا پور بازار میں گزشتہ منگل کی شام پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے وقوعہ میں دونوں فریقوں کے 28 نامزد اور 90 نامعلوم کے خلاف کیس درج کرکے 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایس پی نے لاپروائی برتنے کے الزام میں ایس ایچ او مرتنجئے مشرا کو لائن حاضر کر دیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم پی ورما نے بتایا کہ دونوں فرقوں کے مابین ہوئے تصادم میں دونوں فریقوں کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔ فتن پور ایس ایچ او مرتنجئے مشرا کو لاپروائی برتنے پر لائن حاضر کرکے ان کی جگہ سنیل دت رائے کو ایس ایچ او بنایا گیا ہے ۔
تھانہ فتن پور پولیس کی جانب سے ایک فریق کے راہل یادو،رنجیت چورسیہ ،شبھم چورسیہ و راجو یادو سمیت 18 نامزد اور 50 نامعلوم جب کہ دوسرے فریق انتقام علی ۔عبدالمنہاج ،بھونوں و غفران سمیت 10 نامزد و 40 نامعلوم کے خلاف سنگین دفعات میں معاملہ درج کرکے ایک فریق کے پانچ دوسرے فریق کے چار افراد سمیت کل 9 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔