نئی دہلی۔ وریندر سہواگ نے اپنے ٹویٹ وراٹ کوہلی کے ریاٹائرمنٹ کی بات کہہ کر سب کو چونکایا۔ سابق کرکٹر وریندر سہواگ آج کل ٹوئٹر پر خوب سرگرم رہتے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ ‘وراٹ ریٹائر ہو رہے ہیں’۔ لیکن سہواگ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی نہیں بلکہ ہندوستانی بحریہ کا جہاز ‘آئی این ایس وراٹ’ کی بات کر رہے تھے۔ سہواگ نے ٹویٹ میں لکھا، “کل وراٹ ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پرانے جہاز کبھی مرتے نہیں، ان کی روح زندہ رہتی ہے۔
آئی این ایس وراٹ- 30 سال تک ہندوستانی بحریہ کی خدمت کرنے کے بعد کل سروس سے ہٹ رہا ہے۔” بتا دیں کہ آئی این ایس وراٹ 30 سال تک بحریہ کے لئے سروس دینے کے بعد پیر (6 مارچ) کو ریٹائر ہونے جا رہا ہے۔
آئی این ایس وراٹ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ اسے گریٹ اولڈ لیڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 80 کی دہائی میں بحریہ نے اسے برطانیہ سے ساڑھے چھ کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔ اس کا پہلا نام ایچ ایم ایس هرمج تھا۔ برطانوی بحریہ میں یہ 1959 سے 1984 تک شامل رہا۔ سال 2016 اکتوبر میں اس نے کوچی سے ممبئی تک کا آخری سفر کیا تھا۔