چھپڑہ سے پٹنہ جار ہے تھے، معمولی طور پر زخمی
نئی دہلی : مرکزی وزیر مملکت راجیو پرتاپ روڈی کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔ حادثے میں انہیں معمولی چوٹ آئی ہے ۔ ان کے ساتھ موجود لوگوں کے مطابق روڈی کو شدید چوٹیں نہیں آئی ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ چھپرہ سے پٹنہ جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق راجیو پرتاپ روڈی چھپرہ میں سیلاب کا جائزہ لینے گئے تھے۔ وہاں سے لوٹتے وقت یہ حادثہ پیش آگیا۔ خبر وں کے مطابق حادثہ انہی کے قافلے میں موجود گاڑی سے ہوا۔ روڈی کی گاڑی ان کے ہی قافلہ میں موجود ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد ان کو معمولی چوٹ آئی۔ حادثہ کے بعد وہ پٹنہ کے لئے روانہ ہو گئے۔