اسلام آباد : پاکستان نے اتوار کو کہا کہ کشمیر معاملات پر اس کے خصوصی ایلچی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے امور کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان کی طرف سے وادی میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی معلومات فراہم کرائیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے جموں و کشمیر کے معاملات پر خصوصی ایلچی سردار اویس احمد خان نے پرنس زید رائد الحسین سے ملاقات کر کے ان کے سامنے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لغاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کی معلومات دیں اور بتایا کہ یہ معاملہ تمام پاکستانیوں کے لئے سنگین تشویش کا موضوع ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے خصوصی ایلچی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا دفتر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس معاملے میں وہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔