عدالت میں جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دئیے گئے شخص کی نااہلی کی مدت تاحیات ہوگی اور وہ شخص عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا۔اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ عوام کو اچھے اخلاق کے حامل لیڈرز کی ضرورت ہے اور جب تک عدالتی ڈیکلریشن موجود ہے ، نااہلی رہے گی۔
واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے پانچوں ججز کے اس متفقہ فیصلے کو جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا جبکہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے اضافی نوٹ تحریر کیا۔خیال رہے کہ 14 فروری 2018 کو سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Pages: 1 2