لکھنؤ؛ اخبار تقسیم کرنے والے ہاکروں کی طرف سے کمیشن میں اضافہ کے مطالبہ پر زو ردینے کے لئے گذشتہ دو دنوں سے جاری ہڑتال کی وجہ سے لکھنؤ میں آج تیسرے روز بھی لوگوں کو اخبارات سے محروم رہنا پڑا۔اخبارات کی انتظامیہ اور ہاکروں کے یونین لیڈروں کی طرف سے کل سے کئی دور کی بار چیت کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے او رہاکر کمیشن میں اضافہ کرنے کے اپنے مطالبہ پر مصر ہیں۔دوسری طرف اخبار مالکان کے نمائندوں نے کہا کہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ آج شام تک کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔دریں اثنا بعض اخبارات نے اخبارات تقسیم کرنے کے لئے اپنے افراد متعین کئے دوسری طرف چند بڑے میڈیا ہاوس نے شہر میں چالیس مقامات پرعارضی اسٹال لگائے ہیں جہاں سے لوگ اخبارات خرید سکتے ہیں۔