شیو پال صدر تو اکھلیش پارلیمانی بورڈ کے ہوں گےچیئرمین
لکھنو : سماج وادی پارٹی میں جاری گھمسان کو پوری طرح ختم کرنے کے لئے پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے ایک نیا طریقہ نکالا ہے۔ اپنے بیٹے اور ریاست کے وزیر اعلی کو ملائم نے ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملائم نے بیٹے اور بھائی کے درمیان عہدوں کو تقسیم کر کے اس اختلاف کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے۔ اکھلیش یادو اب ریاستی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین بنائے جائیں گے۔ اس طرح ملائم نے اکھلیش کو پارلیمانی بورڈ کا چیئرمین تو شیو پال کو ریاستی صدر بنا دیا ہے۔
خیال رہے کہ پارٹی کی پارلیمانی بورڈ ہی ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرتی ہے۔ اکھلیش بھی مسلسل ٹکٹ بانٹنے میں اپنی شرکت کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ملائم کے اس طریقہ سے اب لگ رہا ہے کہ کچھ حد تک معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلہ میں جلد ہی دیر میں ملائم سنگھ یادو پریس کانفرنس کریں گے اور اس کے کچھ گھنٹوں بعد ایک خط جاری کر کے اس کا رسمی اعلان کردیا جائے گا۔