بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی کرائم برانچ پولیس نے دو شاطر نقب زن کو گرفتار کر ان کے پاس سے چوری کے موبائل فون برآمد کئے ہیں۔
کرائم برانچ پولیس نے آج بتایا کہ دارالحکومت کے نادرا بس اسٹینڈ کے قریب سے پولیس نے ایک لڑکے کو موبائل فون فروخت کرتے ہوئے پکڑا۔ پوچھ گچھ میں ان سے اپنا نام روہت دھاکڑ بتایا جو شوشکتی نگر کروند کا باشندہ ہے ۔ اس تلاشی میں اس کے پاس سے پانچ مہنگے موبائل فون ملے ۔ اس کے بعد پولیس نے اس سے سختی سے ان موبائل فون کے بارے میں پوچھا تو اس نے چوری کی بات قبول کر لی۔
پولیس کی پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ تقریبا تین ماہ قبل گومت نگر تھانے کے جنتا کواٹر سے اس نے اپنے ساتھی دویندر جاٹو کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کو انجام دیا تھا۔ روہت کے بتائے ٹھکانے پر پولیس نے دبش دے کر دویندر کو بھی گرفتار کر لیا اور اس سے سات چوری کے موبائل فون برآمد کئے ۔ دونوں شاطر نقب زن گزشتہ کافی عرصے سے شہر کے کئی علاقوں میں چوری کی واردات کو انجام دیا ہے ۔
پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے ۔