نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں آلودگی کے خطرناک حد تک پہنچ جانے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے کل میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قومی گرین ٹریبونل (این جي ٹي) نے آج مرکز اور قومی دارالحکومت سرکار کی فضائی آلودگی کو لے کر سخت سرزنش کی ۔ ٹریبونل نے کہا کہ قومی دارالحکومت پھیلی فضائی آلودگی کیلئے دونوں حکومتیں باتوں کے علاوہ کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہیں۔
قومی دارالحکومت میں خطرناک ہوتی آلودگی پر سماعت کرتے ہوئے ٹریبونل نے کہا کہ صرف ملاقاتیں ہو رہی ہے۔ ٹریبونل نے کل آلودگی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی کے چیف سکریٹری سے رپورٹ طلب کی تھی۔ دہلی حکومت کی جانب سے این جي ٹي کو آج بتایا گیا کہ دو ملاقاتیں کی گئی ہیں۔ اس پر ٹریبونل نے کہا کہ ملاقاتیں کرنے سے کیا ہونے والا ہے۔ کوئی ایسا قدم اٹھایا ہے جس سے آلودگی کم ہو جائے گا۔
ٹریبونل نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کو ابھی تک سڑکوں سے نہیں ہٹایا گیا۔ ٹریبونل نے کہا کہ جنوبی دہلی میں کئی علاقوں میں عمارت کی تعمیر کے کام میں قانون کو پوری طرح نظر انداز کیاجارہا ہے۔ کوئی بولنے والا نہیں ہے۔ تعمیری کاموں سے اڑنے والی مٹی آلودگی کا بڑا سبب ہے۔