ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں مسلم کارپوریٹروں میں اس بار سب سے زیادہ 11کارپوریٹرس کا تعلق کانگریس سے ہے ان میں ڈاکٹر اورایم بی اے بھی شامل ہیں۔ایک مفتی سفیان نیاز احمد ونو نے بھی شیوسینا کی کارپوریشن میں ایوان کی لیڈرترشنا سی واشواس راؤ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے ۔ سفیان ونوسابق کارپوریٹرنیاز احمد ونو کے صاحبزادے ہیں جوکہ چار مرتبہ کانگریس اور این سی پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوچکے ہیں۔سفیان ایم بی اے بھی ہیں اور انجمن اسلام ممبئی سے فراغت پاکران کی تعلیم مکہ مکرمہ کے مدرسہ میں ہوئی تھی۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا ،70کی دہائی میں مہاراشٹر اسمبلی میں پہلی بار ایک عالم دین اور خطیب آزادمیدان مولانا ضیاء الدین بخاری مسلم لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے اوربابری مسجد کی شہادت کے بعد تشکیل دی جانے والی علماء کونسل کے ہ سربراہ رہے ۔اس کے بعدحال کے دنوں میں2009میں مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں سے مفتی اسماعیل شاندار کامیابی کے ساتھ مہاراشٹر اسمبلی میں داخل ہوئے تھے۔
بی ایم سی الیکشن میں مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ سے رئیس شیخ نے سماج وادی پارٹی سے کامیابی حاصل کی ہے جوکہ خود ایم بی اے ہیں اورانہوں نے ایم آئی ایم کوشکست دی ہے ،رئیس شیخ شمال مشرقی علاقہ سیٹنگ کارپوریٹرتھے اوریہ ان کی دوسری جیت ہے۔
سابق وزیر نواب ملک کے بھائی کپتان ملک اور ہمشیرہ ڈاکٹرسعیدہ خان نے بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔شیوسینا سے پہلی بارایک مسلم خاتون شاہدہ ہارون خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔اس سے قبل کلیان کے صابر شیخ شیوسینا کے ایم ایل اے تھے اور1995میں انہیں منوہر جوشی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا۔ان کے بھتیجے شیوسینا ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے صدرہیں۔
واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں مسلم کارپوریٹروں میں اس بار سب سے زیادہ 11کارپوریٹرس کا تعلق کانگریس سے ہے اور پھر سماج وادی پارٹی کے 6امیدواراورراین سی پی کے پانچ امیدوار کامیابی ہوئے ہیں۔مسلم علاقوں سے سیکولر اپارٹیوں ک امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلمانوں نے کٹرپالیسی اختیار کرنے والی پارٹیوں کو مسترد کردیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایم آئی ایم نے کھاتہ تو کھولا ہے ،لیکن اس کے تین امیدوار ہی کارپوریشن پہنچے ،البتہ شولاپوراور امرواتی میں 10-10امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔جس پر جشن کا ماحول ہے۔ویسے ر شیوسینا کے 2کارپوریٹرس کامیاب ہوئے ہیں، جن میں سے ایک مسلم خاتون کونسلرہے جبکہ ایک آزاد امیدوارشمال مغربی حلقہ سے کامیابی ہوئے اوران کارپویٹر چنگیز ملتانی نے شیوسینا کی حمایت کا اعلان کیاہے۔