لکھنؤ: اترپردیش میں آئندہ چھ مہینوں میں 15 ہزار مدارس کی تجدید کاری کی جائے گی۔ اقلیتی بہبود کے مرکزي وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے آج اعلان کیا کہ اترپردیش میں آئندہ چھ مہینے کے اندر 15 ہزار مدارس کی تجدیدکاری کی جائے گی۔
مسٹر مختار عباس نقوی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اترپردیش میں اقلیتی بہبود محکمہ کو گزشتہ چند سالوں میں 15 ہزار کروڑ کا فنڈ بھیجا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی اقلیتی بہبود محکمہ کے اہلکاروں نے بتلایا ہے کہ محکمہ کی میٹنگ طویل وقفہ کے بعد منعقد ہونے والی ہے۔
یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے اقلیتی محکمہ کے فنڈ کو متعلقہ طبقہ کے لئے خرچ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یو پی میں آئندہ 6 ماہ کی مدت میں 15 ہزار مدارس کی تجدید کا کام مکمل کریں گے۔ تجدیدکاری مشن کے تحت ہم ان مدارس کو تین ‘ٹی فراہم کریں گے۔