جوہانسبرگ:افریقی ملک کینیا میں مسلم طالبات کے عیسائی اسکولوں میں حجاب پہن کر جانے پر لگی پابندی اب ہٹا دی گئی ہے ۔ مسلم طالبات اب عیسائی اسکولوں میں حجاب پہن کر جا سکتی ہیں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کوتعصب اور تفریق کی حوصلہ شکنی والے اصولوں کو اپنانا چاہیے ۔قابل ذکر ہے کہ کینیا کے ڈواڈاب شہر میں گرجا گھر کی ا مداد سے چلنے والے ایک اسکول نے مسلم طالبات کو اسکول کی وردی کے ساتھ حجاب پہننے پر پابندی لگا دی تھی۔
اسکول مینجمنٹ کی دلیل تھی کہ اس سے طالبات کے درمیان دوری اور عدم رواداری پیدا ہوتی ہے ۔کینیا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی نہیں ہے ۔ اب کینیا کے عیسائی اسکولوں کو سرکاری اسکولوں جیسی پالیسی اختیار کرنی ہوگی۔ کینیا میں 11 فیصد مسلمان اور 83 فیصد عیسائی آبادی ہے ۔